پاک سرزمین پارٹی نے 23 رکنی علماء رابطہ کونسل کے ناموں کا اعلان کر دیا
کراچی(آئی این پی)پاک سر زمین پارٹی نے 23 رکنی علماء رابطہ کونسل کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے صدر انجینئر نبیل ناصر اور مفتی وحید اللہ پنیالوی جنرل سیکریٹری ہونگے۔ علماء رابطہ کونسل کے ناموں کا اعلان ممبر نیشنل کونسل دلاور خان، حفیظ الدین اور قمر اختر نقوی نے کیا۔ کونسل کے دیگر عہدیداروں میں علامہ طفیل رضا قادری، ڈاکٹر فضل عثمانی اور زبیر عبداللہ بلوچ نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ مولانا حبیب الرحمٰن انفارمیشن سیکریٹری، حافظ ریاض فنانس سیکریٹری اور محمد عادل آفس سیکریٹری منتخب ہوئے، دیگر ممبران میں مولانا عبدالستار چشتی، مولانا اسامہ نظامی، نبیل احمد، مولانا و قاری واصف، مشہور نعت خواں مولانا فیصل رضا قادری، قاری و حافظ سلمان رضا قادری، مولانا شکیل عطاری، سید صفدر علی جعفری، کمال کشمیری، اشتیاق احمد، یاسر بلوچ، سلیم احمد، انس بن فاروق اور مولانا کلام صاحب شامل ہیں۔