• news

دفاع وطن کیلئے فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے: بلوچ اتحاد کونسل

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) بلوچ نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ، انڈیا نے کوئی جارحیت کی تو ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کی اینٹ سے اینٹ سے بجا دیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلوچ اتحاد کونسل سردار عرفان خان رند نے ملتان آرٹس کونسل میں بلوچ اتحاد کونسل کے زیراہتمام بلوچ کلچر ڈے اور پاک فوج زندہ باد کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ساوتھ پنجاب کے بلوچوں کے پاس کوئی سرداری نظام موجود نہیں ہے۔ بلوچ اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر تمام بلوچ ایک ہیں کوئی بلوچ زیادتی کا شکار نہیں ہوسکتا،بلوچ اتحاد کونسل کے آج انٹرنیشنل سطح پر دفاتر ہیں ملتان اور اس کے گردو نواح میں 300کلومیٹر تک بھرپور انداز میں کام کررہے ہیں انشاء اللہ ملک کو جب بھی بلوچوں کی ضرورت پڑی ہم دشمن کے خلاف فرنٹ لائن پر پاک فوج کے ساتھ ہوں گے۔ بلوچ اتحاد کونسل کے سرپرست حاجی الطاف بلوچ نے کہا کہ مودی جیسے انسان کو بچوں کے غم کا کیا پتہ اسکی تو اپنی اولاد ہی نہیں،ہمیں اپنی فوج پر بھرپور اعتماد ہے انہوں نے پاک فوج کی وجہ سے ہم رات کو چین کی نیند سوتے ہیں ارض پاک کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اطہر لاشاری نے سرانجام دیئے اس موقع پر مقامی سکول کی بچوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بلوچ قوم کی وطن کے دفاع کے لئے خدمات کو اجاگر کرنے کے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین صادق خان لاشاری ، میجر ریٹائرڈ سکندر حیات بلوچ، ریاض خان بلوچ، اکرام خان بلوچ ، عمر خان کھوسہ ، رشید لغاری ، سیف اللہ جروار، عبدالکریم لنڈ، محبوب تابش، عبدالرزاق بلوچ ، زبیر بلوچ ، اکمل بلوچ ، ذولفقار رند، سرفراز رند، عمیر رند ، حمزہ بلوچ ، صدیق بلوچ، منظور گرمانی ، عرفان گرمانی ، ارشد خان رند، سجاد بلوچ ، ارشد بلوچ ، فاروق بلوچ ، اکرم گشکوری و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن