ایجوکیشن یونیورسٹی وہاڑی کیمپس‘ انکوائری کمیٹی نے کھانا مضر صحت قرار دیدیا
وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت)ایجو کیشن یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں طالبات کی حالت خراب ہونے پر بننے والی 5 رکنی کمیٹی نے رجسٹرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور ڈپٹی کمشنر کو اپنی رپورٹ پیش کردی جس میں کمیٹی نے کنٹریکٹر کینٹین کے کھاناکو غیر معیاری اور مضر صحت قرار دیتے ہوئے جرمانہ اور کیمپس میں آئندہ کے لئے کنٹریکٹر کو بین کر دیا واضح رہے ہاسٹل میں مقیم 55سے زائدطالبات کی کینٹین سے مضر صحت کھانا کھانے سے حالت غیر ہو گئی تھی کمیٹی نے مکمل انکوائری کے بعد اپنی رپورٹ رجسٹرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور ڈپٹی کمشنر کو جمع کراوادی جس میں کنٹریکٹر کینٹین نصیر احمد کو غیر معیاری فوڈ اور کوکنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کیمپس میں آئندہ کے اس پر پابندی لگا دی گئی اور 10ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اس کے علاوہ کنٹریکٹر کو طالبات کے تمام تر میڈیکل اخراجات بھی برداشت کرنا ہونگے،پرنسپل و چیئرمین انکوائری کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر خلیل نے کہا کہ طالبات کی صحت اور تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتافوڈ اتھارٹی نے طالبات کو دئے جانے والے کھانے کے نمونے حاصل کرکے فرانزک رپورٹ کے لئے لاہور بھجوا دیے مکمل رپورٹ آنے پر کنٹین ٹھیکیدار کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے تاہم شہریوں حیدر، نعمان ، عمران، سعید و دیگر کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی اپنا رول ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اگر ان کینٹین کی مکمل چیکنگ کی جاتی تو ایسی نوبت ہی نہ آتی انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر مبینہ طور پر ان سے مل جا تے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ فوڈ ان کو باقاعدہ چیک کرنے کی بجائے نظر انداز کر دیتا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے