• news

چینی لاٹری کی فروخت جنوری میں 7.2ارب ڈالر تک پہنچ گئی

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)جنوری میں چینی لاٹری کی فروخت 47.96ارب یوآن (7.2ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی لاٹری می گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 25.1فیصد کا اضافہ ہوا ۔ ایک سال کے دوران ویلفیئر لاٹری ٹکٹوں کی فروخت میں9.7فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ کل فروخت 21.22ارب یوآن رہی۔سپورٹس لاٹری کی فروخت 40.8فیصد اضافے کے ساتھ 26.74ارب یوآن ہوئی۔چینی لاٹری منیجمنٹ کے اصول کے مطابق لاٹری کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم انتظامی اخراجات،ویلفیئر منصوبوں اور انعامات کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔چین کے 27صوبوں میں لاٹری کی فروخت ہوتی ہے۔ جبکہ سچوان ،جیانگ سو اور شن ڈانگ فروخت میں سب سے آگے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن