• news

تھائی لینڈ، ہاتھی نے گائوں میں گھس کر تباہی مچادی

بینکاک(نوائے وقت رپورٹ)بھوک سے بے حال ہاتھی نے تھائی لینڈ کی مقامی آبادی میں گھس کر دکانوں کا کباڑہ نکال دیا۔تھائی لینڈ کے ٹاؤن چنٹاپوری میں ایک آوارہ ہاتھی کھانے کی تلاش میں جنگل سے نکلا اورپہلے سڑک بلا ک کردی اور پھر آبادی میں گھس آیا اور کئی دکانوں میں گھس کر نہ صرف اپنی بھوک مٹائی بلکہ لوگوں کی چیزوں کا کباڑہ بھی نکال دیا۔یوں ہاتھی کو آبادی میں دیکھ کر مقامی افراد بیحد خوفزدہ ہوگئے جبکہ ہاتھی کے یوں آنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن