نندن کو بھارتی میڈیاپر جنگی پراپیگنڈے کی ویڈیو دکھائی گئیں : پاکستان رہا کرنا چاہتا ہے ہمارا میڈیاایسا نہیں چاہتا : برجستہ جواب
نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے رہا کئے جانے والے پائلٹ ابھی ننددن کے بارے میں سوشل میڈیا پر انکشاف کیا گیا ہے کہ جب اسے بھارتی میڈیا پر ہونے والے جنگی پراپیگنڈے کی ویڈیو دیکھائی گئیں تو اس نے برجستہ کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان مجھے رہا کرنا چاہتا ہے مگر بھارتی میڈیا چاہتا ہے کہ مجھے رہا نہ کیا جائے ، رہا ہونے والے بھارتی پائلٹ نے کرکٹ پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ گنگولی اس کا پسندیدہ کھلاڑی ہے ، جب اسے بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آپ کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے تو اس نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا ۔