• news

کل کا ہیرو آج زیرو، پائلٹ نندن سے بھارت میں اچھوتوں جیسا سلوک

نئی دہلی (آ ئی این پی، وائس آف امریکہ)وطن واپس پہنچے کے بعد بھارت اپنے پائلٹ ابھی نندن جو کل ان کے لئے ہیرو تھا آج اس کے ساتھ اچھوتوں جیسا برتا کرنا شروع کر دیا ہے۔ہفتہ کو بھارتی وزیر دفاع کی ابھی نندن سے ملاقات ہوئی ہے اور بھارتی وزیر دفاع نے انہیں 10 فٹ دور بٹھا کر ملاقات کی۔ ملا قات کے حوا لے سے بھا رتی میڈ یا نے بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ ابھی نندن ہیرو ہے یا نہیں اس کا تعین کیا جا نا چا ہیے، ابھی نندن کو ابھی تک بھا رت میں خو ش دلی سے استقبا ل نہیں کیا گیا، ابھی نندن کو اس کے اہل خا نہ کے ساتھ بھی صر ف دس منٹ کے لئے ہی ملنے دیا جس کے بعد اس کا نفسیا تی معا ئنہ کروا یا گیا۔ مگ 21 کے پائلٹ کی بیوہ نے بھارتی شہریوں کو کھری کھری سنا تے ہو ئے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں ہے۔فیس بک پر شر انگیزی پھیلانے والے بھارتیوں کو خبردار کیا کیا کہ وہ وار ہسٹیریا پیدا نہ کریں اگر ان کو جنگ کا شوق ہے تو وہ فوج میں شامل ہو جائیں تو انہیں پتہ چل جائے گا۔پاکستان نے بھارتی پائلٹ کوانڈین حکام کے طے کردہ وقت پر رہا کیا، امرتسر کے ڈپٹی کمشنر شیو دولر سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کیلئے8 سے9 بجے کا وقت طے ہوا تھا، اس کے برعکس بھارتی میڈیا تاخیر سے رہائی کا پراپیگنڈا کرتا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف انڈین پائلٹ کی تاخیر سے رہائی کا پراپیگنڈا بھی ان کے اپنوں نے ہی بے نقاب کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن