ایل او سی پر صورتحال نسبتا پر امن رہی، مکمل چوکس، بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا: فوجی ترجمان
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کنٹرول لائن پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد گزشتہ رات صورتحال نسبتاً پرامن رہی اور صرف نیزہ پیر، جند روٹ اور باغ سیر سیکٹرز میں وقفے وقفے سے فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان کی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان کی مسلح افواج بدستور مکمل چوکس اور مستعد ہیں۔