• news

پاکستان ڈربی 2019ء کا مقابلہ ’’کیلیفورنیا‘‘نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ریس کلب مقابلوں میں چیمپئن شپ کیلی فورنیا نے جیت لی۔ فاتح کو ٹرافی اور انعامی رقم دی گئی۔چستی، تیز رفتاری، جوکی کی مہارت اور ہوا سے باتیں کرتے گھوڑے۔ لاہور ریس کلب کوٹ لکھپت میں سال کی سب سے بڑی ریس کا انعقاد کیا گیا۔ سب سے بڑے مقابلے پاکستان ڈربی کیلئے گھوڑے میدان میں اترے لیکن فتح کی دیوی ہاٹ کیلی فورنیا پر مہربان رہی۔دوسری پوزیشن جنریشن اور تیسری پوزیشن گولے کی کوئین نے حاصل کی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو سات لاکھ اور ٹرافی سے نوازا گیا۔لاہور ریس کلب میں منعقد دیگر دوڑوں میں سویٹ گولڈن، آن دی سپاٹ، قلندرہ، ریس نیلی دی ملائکہ، ٹائگر جیٹ، ریس بینوولینٹ نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔تماشائیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ دیکھنے سے چھٹی کا دن اچھا گزر جاتا ہے۔ بارش اور ٹھنڈ کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد لاہور کلب پہنچی اور اپنے پسندید جوکی اور گھوڑے کو دل کھول کر داد دیتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن