• news

بیشتر غیر ملکی کرکٹر پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کیلئے راضی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی تمام 6 فرنچائزز اپنے بیشتر غیر ملکی کرکٹر کو پاکستان سفر کرنے کیلئے راضی کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ بیشتر غیر ملکی کرکٹر میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کیلئے راضی ہوگئے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی فرنچائز کا پور ا سکواڈ پاکستان کھیلنے آئیگا ، کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں ، لاہور قلندر کے اے بی ڈیویلیئرز بھی ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلیوی آل راونڈر شین واٹسن کے علاوہ ان کے دیگر تمام کھلاڑی پاکستان کا سفر کرنے کیلئے تیار ہیں‘ شین واٹسن کو رضامند کرنے کی کوشش جاری ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی بھی آنے کی حامی بھر چکے ہیں۔ ملتان سلطانز کے بیشتر غیر ملکی آنے کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن