کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے تاریخی سکور بورڈ کی کہانی ختم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا مینول سکور بورڈ بند کردیا۔60 فٹ اونچی عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی ملی تونیشنل سٹیڈیم کی قسمت جاگ گئی۔ چھتوں پر ٹیفلون کا کپڑا اور نئی سیٹیں لگنے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ دنیا کی پہلی سولر کلاک بھی سٹیڈیم میں نصب کردی گئی لیکن کسی کو مینول سکور بورڈ کا خیال نہ آیا۔ سکور بورڈ کی عمارت بھوت بنگلے کا منظرپیش کررہی ہے۔