• news

ایک سے زائد شادیاں بچوں اور خواتین کیلئے ناانصافی کا باعث بن سکتی ہیں: جامعہ الازہر

قاہرہ (بی بی سی) مصر کے سب سے اہم اسلامی ادارے جامعہ الازہر کے امام الاکبر نے کہا ہے کہ ایک سے زائد شادیاں کرنا بچوں اور خواتین کے لیے ناانصافی کا باعث بن سکتاہے۔ شیخ احمد الطیب نے کہا کہ کثرت ازدواج پر عمل بعض اوقات ایسے ہوتا ہے جس سے قرآن کو سمجھنے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے ہفتہ وار ٹیلی وژن پروگرام اور سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ یک زوجگی عمومی طور پر قاعدہ ہے جبکہ کثرت ازدواج ایک غیر معمولی عمل ہے۔ شیخ احمد الطیب کے مطابق ’جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایک سے زیادہ شادیاں ہی کرنا چاہئیں وہ سب غلط کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن میں یہ ہے کہ مسلمان مرد اگر ایک سے زیادہ شادی کرنا چاہے تو اسے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے ہوں گے، اور تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں ایک سے زیادہ شادی کرنا اس پر ممنوع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن