• news

حکومت بلوچستان کے متاثرین سیلاب کیلئے ہنگامی اقدامات کرے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بلوچستان میں سیلاب اور حالیہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی اور اموات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی و مدد کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے جتنی تباہی ہوئی ہے اسکی تفصیلات میڈیا پر جاری ہونی چاہئیں، عوام کو درست معلومات ملنی چاہئیں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں فلاحی ادارے اور مخیر حضرات بھی شریک ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے افواج پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنا شاندار کردار ادا کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن