• news

بارشیں،حب ڈیم سے کراچی کیلئے ڈیڑھ سال کی سپلائی ممکن

حب (صباح نیوز)بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح مزید بڑھ کر 302فٹ ہوگئی۔ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق ڈیم سے کراچی کو ایک سے ڈیڑھ سال تک کے لیے پانی کی فراہمی ممکن ہوگئی ۔حب ڈیم سے کراچی کو یومیہ7کروڑ گیلن پانی ملتا ہے۔بارشوں سے پہلے حب ڈیم خشک ہونے کی وجہ سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند تھی۔

ای پیپر-دی نیشن