• news

دہشتگردی پر سیاست کر رہے ہو، انٹرنیشنل میڈیا کہتا ہے پاکستان میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جواب کیوں نہیں دیتے اپوزیشن رکن کپل سبل مودی پر برس پڑے

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی اپوزیشن رکن کپل سبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر برس پڑے اورکہا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا پاکستان کے خلاف بولے تو بہت خوش ہوتے ہیں ،اب وہ بول رہا ہے کہ پاکستان میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی توکوئی جواب کیوں نہیں دیتے؟۔انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو وزیراعظم بتائیں کہ بین الاقوامی میڈیا کی پورٹس میں کہا گیا کہ وہاں پر شاید ہی کوئی ہلاکت ہوئی ہو، وزیراعظم بتائیں کہ کیا سارا میڈیا پاکستان کے حق میں ہے؟۔بھارتی اپوزیشن رکن نے وزیراعظم مودی سے سوال کیا کہ دہشت گردی پر سیاست کون کررہا ہے؟ دہشت گردی پر سیاست آپ کررہے ہو، اس کے ذمہ دار آپ ہو، آپ کو دہشت گردی پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن