• news

لاہور قلندر کی ٹیم کو دھچکا‘اے بی ڈویلیئر ان فٹ‘پاکستان آنے سے معذرت

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچ کراچی منتقل کردیے گئے ہیں لیکن ہوم گراؤنڈ سے محروم ہونے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کو یکے بعد دیگرے دوسرا دھچکا لگا ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے اپنے ہوم گراؤنڈ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے محروم ہو گئی اور اب انہیں کراچی میں ہونے والے میچز میں اپنے سب سے بڑے سٹار اے بی ڈی ویلیئرز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن