فیکا نے پاکستان میں سپرلیگ میچز کیلئے گرین سگنل دیدیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)فیکا نے پاکستان سپر لیگ چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں کھیلے جانیوالے میچز کیلئے گرین سگنل دے دیا تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان جا کر کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ترجمان فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پی ایس ایل فور کے پاکستان میں میچز کے لیے بنائے گے سیکورٹی پلان پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔