• news

عمران خان ہی نوبل پرائز کے حقدار ہیں سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں اگر جنگ ہوئی تو لاکھوں لوگ مارے جائیں گے، بھارت میں الیکشن کی وجہ سے نورا کشتی کی جارہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر پورے بھارت نے سنی، عمران خان کی تقریر پر ان کی تعریف کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کچھ کہا وہ ایک سٹیٹمین ہی کہہ سکتا ہے، آپ سمجھتے تھے کہ کرکٹر تھے اب سیاستدان ہوگئے ہیں لیکن میں کہتا ہوں وہ سکالر بھی ہیں۔ وہ نوبل پرائز کے حقدار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن