• news

طیب اردگان رواں ماہ پاکستان کے دورہ پر نہیں آ سکیں گے: ترک سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردگان رواں ماہ پاکستان کے دورے پر نہیں آ سکیں گے۔ رواں ماہ کے آخر میں ترکی میں وہاں انتخابات ہیں۔ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ترکی دنیا میں 13 ویں بڑی معیشت ہے، ہماری خارجہ پالیسی معیشت اور انسانیت کی بنیاد پر ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں علاقائی سلامتی اور پائیدار امن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن