• news

پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں: بلاول‘ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے انسانی حقوق کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مجلس قائمہ برائے انسانی حقوق کا انتخاب خود کیا جب کہ نو منتخب چیئرمین نے لاپتہ افراد کے معاملے کو مجلس قائمہ کی ترجیحات میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ انسانی حقوق جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ کے فعال اور موثر کردار کی ضرورت ہے۔ منگل کو مجلس قائمہ برائے انسانی حقوق کا اجلاس مضبوط جمہوری اداروں اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے انسانی حقوق کا احترام لازمی ہے۔ مجلس قائمہ لاہور افراد کے معاملے کو دیکھے گی۔ ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انسانی حقوق کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد تر ترین پامالی ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن