• news

پنجاب ہائی وے پٹرول نے بغیر دستاویزات 19ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں قبضہ میں لیں

لاہور (نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول نے بغیر دستاویزات 19800 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی ہیں۔تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر73ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ غیر قانونی سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر 34افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی پر 4ڈرائیوروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن