تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار کنٹریکٹ میں درج تمام تقاضوں کی تکمیل پر کی گئی
اسلام آباد (پ ر) تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے بارے میں یہ بات ریکارڈ پر لائی جاتی ہے کہ تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے تمام ارکان کی رائے تھی کہ تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز تعمیراتی معاہدے میں موجود تمام مطلوبہ تقاضوں کو مکمل کرنے کے بعد کیا گیا۔ پورے کئے گئے ان تقاضوں میں لوئر ان ٹیک استعمال کرنے کی موزونیت‘ کوفرڈیم کو جزوی طور پر ہٹانا اور ڈرائی ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ جہاں تک وٹ ٹیسٹنگ کا تعلق ہے‘ تفتیشی کمیٹی کے دو ارکان سمجھتے ہیں کہ وٹ ٹیسٹنگ کنٹریکٹ کے مطابق کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی۔