بھارتی جارحیت کی وجہ سے لاہور میں ہونیوالی دو روزہ عالمی پانچویںکلر اینڈ کیم ایکسپو ملتوی
لاہور ( کامرس رپورٹر) بھارتی جارحیت کی وجہ سے جاری کشیدگی سے عالمی پروازوں کی منسوخی کے باعث غیر ملکی وفود نہ پہنچنے پر لاہور میں ہونیوالی دو روزہ عالمی پانچویںکلر اینڈ کیم ایکسپو ملتوی کر دی گئی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش میں بیرون ممالک سے 200 کمپنیاں شریک ہورہی تھیں اب یہ نمائش 15 اور 16 جون کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ دو روزہ نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ، رینبو ڈائی ٹیک اورعالمی پارٹنرزایشیاڈائی اسٹف انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ڈی آئی اے)،چائنا ڈائی اسٹف انڈسٹری ایسوسی ایشن اوربی ایل جی ای ایکسپو شنگھائی کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر لاہور میں 9 مارچ سے شروع ہونی تھی۔ موجودہ صورت حال پر غور کیلئے نمائش کے منتظمین کا ہنگامی اجلاس نمائش کے سربراہ و کنوینرعبدالرحیم چغتائی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس راشدالحق ، شفیع علی اور دیگر پارٹنرز بھی شریک ہوئے۔