قائداعظم ایپرل پارک ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے :اسلم اقبال
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے پر پیش رفت اور بزنس ماڈل کا جائزہ لیاگیا۔ چیئرمین پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ، محکمہ صنعت اور پیڈمک کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم ایپرل پارک کا منصوبہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ اور برآمدات بڑھانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔قائداعظم ایپریل پارک ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔