• news

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز، کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پشاور زلمی نے لاہور قلندرز ‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دیدی ۔ لاہور قلندرز نے سات وکٹوں پر 124رنز بنائے ۔ فخر زمان گیارہ ‘ڈیو کیچ پانچ ‘حارث سہیل 43‘ڈوشے دو ‘سہیل اخترگیارہ ‘عمیر مسعود بائیس ‘شاہین شاہ آفریدی دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔وائز چھبیس رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ تامل ملز نے تین ‘سمین گل نے دو ‘ڈاسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ پشاور زلمی نے ہدف چھ وکٹوں پرپورا کرلیا۔ کامران اکمل تین ‘امام الحق چار ‘عمرامین صفر ‘ڈاسن صفر ‘کیرن پولارڈ دو رنز بناکر چلتے بنے ۔ 20رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تو کپتان ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے شاندار بلے باز ی کرکے ٹیم کو فتح دلا دی ۔ سیمی چھیالیس رنز بناکرآئوٹ ہوئے ۔ مصباح الحق59رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ شاہین آفریدی نے تین ‘راحت علی ‘وائز اور ڈوشے نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ مصباح الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 43رنز سے ہرا دیا ۔ کوئٹہ نے 9وکٹوں پر 180رنز بنائے ۔ شین واٹسن پندرہ ‘احمد شہزاد 73‘اعظم خان بارہ ‘رائلی روسو تئیس ‘عمر اکمل ستائیس ‘ڈیوائن براوو صفر ‘سرفراز احمدایک ‘سہیل تنویز صفر اور فواد احمد صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ فہیم اشرف نے چار اور عماد بٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اسلام آباد کی ٹیم 9وکٹوں پر 137رنز بناسکی ۔لیوک رونکی 64‘ڈیلپورٹ پچیس ‘سالٹ دو ‘آصف علی صفر ‘سمیت پٹیل چودہ ‘فہیم اشرف دو ‘شاداب خان آٹھ ‘عماد بٹ صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ فواد احمد نے تین ‘سہیل تنویز اور محمد حسنین نے دو دو جبکہ براوو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ احمد شہزاد کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ کوئٹہ گلیلڈی ایٹرز 14پوائنٹس کیساتھ پہلے ‘پشاور زلمی بارہ پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور ایلیمینیٹر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن