• news

کراچی منتقل ہونے والے میچزکے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کے لاہور سے کراچی منتقل میچزکے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 9 اور 14 مارچ کو شیڈول میچزکے ٹکٹ فروخت کیلئے نجی کوریئر سروس کی منتخب برانچوں پر دستیاب ہیں۔11 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانزکے مابین ہونے والے میچ کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش نہیں کئے جائیں گے۔ جن شائقین کے پاس اسی روز شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ اسی پر دوسرے میچ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کراچی میں شیڈول کوالیفائر میچز کے ٹکٹیں بھی شائقین کو دستیاب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن