• news

پی ایس ایل‘ اگلا مرحلہ 9مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ4 کا اگلا مرحلہ 9 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔کراچی میں فائنل سمیت 8 میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹاکرا لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔گلیڈی ایٹرز نے 9میچ کھیل کر 14پوائنٹس کیساتھ پہلے‘ پشاور زلمی 9میچ کھیل کر12پوائنٹس کیساتھ دوسرے‘یو نائیٹڈ 9میچ کھیل 8 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز نے 8میچ کھیل 8پوائنٹس‘ لاہور قلندرز نے 8 میچ کھیل کر6اور ملتان سلطانز نے9میچ کھیل کر4پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ 10مارچ کو پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ‘ دوسرا لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔شائقین 10مارچ کو ایک ٹکٹ پر دومیچ دیکھ سکیں گے۔11مارچ کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ‘ دوسرا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔13مارچ کوالیفائر میچ ہو گا، 14اور 15 مارچ کو الیمینیٹرز میچ ہوں گے ۔ فائنل 17مارچ کوہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن