خواتین کو وراثت میں ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں: صدر علوی
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کو وراثت میں ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں۔ گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ جمہوریت میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو وراثت میں ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ دین کا بنیادی جزو انسانی حقوق ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام نے خواتین اور بچوں کے حقوق کی خصوصی تلقین کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 80فیصد لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔