• news

یورپی یونین کا سعودی عرب کو منی لانڈرنگ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے انکار

برسلز (این این آئی )یورپی یونین نے سعودی عرب کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ اس سلسلے میں یورپی وزرائے داخلہ برسلز میں ہونے والی بات چیت میں باقاعدہ طور پر اپنے انکار کی وجہ بھی بتا دیں گے۔ اس فہرست میں ایران، پاکستان، ایتھوپیا اور شمالی کوریا جیسے کئی ممالک پہلے ہی شامل ہیں۔ اٹھائیس رکنی یورپی یونین نے متفقہ طور پر اس تجویز کو رد کر دیا۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی کمیشن کی جانب سے سعودی عرب کو منی لانڈرنگ سے متعلق اس بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اٹھائیس رکنی یورپی یونین نے متفقہ طور پر اس تجویز کو رد کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن