• news

مودی پاکستان پر فضائی حملے کے ثبوت دیں‘ پلوامہ واقعہ میں ہلاک ایک اور بھارتی اہلکار کی بیوہ کا مطالبہ

نئی دہلی (نیٹ نیوز) پلوامہ حملے میں ہلاک ایک اور اہلکار کی بیوہ نے مودی سے پاکستان میں ہلاکتوں کا ثبوت مانگ لیا۔ پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے رام وکیل کی بیوہ گیتا دیوی کا کہنا ہے کہ ہمیں ثبوت کے طورپر لاشیں ملیں۔ پاکستان پر حملے کے ثبوت کہاں ہیں۔ واضح رہے کہ گیتا دیوی کا شوہر رام وکیل 14 فروری کو پلوامہ حملے میں مارا گیا تھا۔ اس حملے میں رام وکیل سمیت چالیس بھارتی پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے۔ گیتا دیوی نے کہا اگر بھارت نے پاکستان پر فضائی حملہ کیا ہے تو اس کے ثبوت دیں جبکہ رام وکیل کی بہن رام رکھشا کاکہنا ہے کہ پاکستان پر حملے میں ہلاکتوں کے دعوے جھوٹے ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن