لبنان اور فلسطینی علاقوں میں ایران ، اسکی ملیشیاؤںپر روک لگا دی،اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اپنی لیکوڈ پارٹی کے لیے 40 نشستوں کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کی پارٹی اس وقت پارلیمنٹ میں 30 نشستیں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اور فلسطینی علاقوں میں ایران ، اسکی ملیشیاؤں پر روک لگا دی ہے۔ان کی پارٹی اس وقت پارلیمنٹ میں 30 نشستیں رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ نیتن یاہو سرکاری طور پر بدعنوانی کے مقدمات میں مشتبہ قرار دیے جا چکے ہیں۔چند روز قبل مذکورہ الزام کے سرکاری طور پر عائد کیے جانے پر اسرائیلی وزیراعظم نے میڈیا اور عدلیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے ایک سازش اور گھمسان کی مہم قرار دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو انتخابات کی دوڑ میں سرکاری افتتاحی میلے میں نمودار ہوتئے تو انہوں نے اپنے مضبوط اور با اعتماد ہونے کا احساس دلایا۔نیتن یاہو نے مطالبہ کیا کہ انہیں اقدار میں رہنے کا موقع دیا جائے تا کہ وہ ان کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھ سکیں جن کی اس سے قبل اسرائیل میں مثال نہیں ملتی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ لیکوڈ پارٹی کی حکمرانی برقرار رکھنا آسان نہیں ہے۔ اس کے لیے ہمیں چالیس نشستیں جیتنا ہوں گی۔