یورپی عدالت نے حماس کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی
لکسمبرگ(این این آئی)یوریی یونین کی ایک عدالت نے فلسطینی تنظیم حماس کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور اس حوالے سے حماس کی طرف سے دائر کردہ درخواست مسترد کر دی ہے۔ یورپی یونین حماس کو اسرائیل کے خلاف مسلح کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکا میں ہونے والے حملوں کے بعد حماس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں پر تنظیم کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ حماس اس کے بعد یورپی عدالتوں میں پابندی اٹھانے لیے قانونی جنگ لڑتی رہی ، مگر یورپ کی کسی عدالت نے حماس کے اثاثے بحال کرنے کی حمایت نہیں کی ۔لکسمبرگ میں قائم یورپی عدالت نے حماس کی طرف سے دائر کردہ دخواست مسترد کرتے ہوئے حماس کیاثاثے بدستور منجمد رکھنے کے سابقہ عدالتی فیصلے کی توثیق کی۔