• news

سعودی عرب کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی ضرورت ہے،امریکی سفیر

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب میں نامزد سفیر ریٹائرڈ آرمی جنرل جان پی ابی زید نے کہا ہے کہ امریکا کو مشرقِ اوسط میں استحکام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ درپیش چیلنجز کے باوجود ایک مضبوط اور پختہ شراکت داری کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو اپنے تقرر کی تصدیق کے لیے سماعت کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری اور اس کے تعاون کے بغیر سنی انتہا پسندی کو روک لگانے یا ایران پر چیک برقرار رکھنے کے لیے امریکا کی کوششوں کی کامیابی کا تصور بھی محال ہے۔جان ابی زید نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے پْراسرار واقعے ، لوگوں سے مبینّہ ناروا سلوک اور یمن جنگ میں سعودی عرب کی شرکت کے باوجود یہ امریکا کے مفاد میں ہے کہ وہ مملکت کے ساتھ شراکت داری کو پختہ بنائے۔انھوں نے واضح کیا کہ امریکا کی سعودی عرب سے تعلق داری ایک قوم کے ساتھ اور ایک حکومت کے ساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ طویل المیعاد مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن