• news

شمالی کوریا پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، امریکی ایڈمرل

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے شمالی کوریا میں ایک عسکری تجربہ گاہ میں سرگرمیاں بحال کیے جانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل فِل ڈیوڈسن نے کہا کہ شمالی کوریا پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اورکہاہے کہ سمندری پابندیاں پر عمل درآمد کے معاملے پر امریکا خطے کے کئی ممالک کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل فِل ڈیوڈسن نے جمعرات کو کہا کہ شمالی کوریا پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان کے بقول کمیونسٹ کوریا پر عائد سمندری پابندیاں پر عمل درآمد کے معاملے پر امریکا خطے کے کئی ممالک کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔ گزشتہ روز ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ شمالی کوریا نے مبینہ طور پر اپنی اس میزائل تجربہ گاہ کے ایک حصے کی دوبارہ تعمیر شروع کر دی ہے، جسے گزشتہ برس منہدم کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن