• news

نوبل پرائز دینا ہے تو آرمی چیف، ایدھی،طارق جمیل کو دیا جائے، شیخ رشید سے بھی استعفیٰ لیا جائے: عائشہ گلالئی

ملتان(آئی این پی) تحریک انصاف (گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے نوبل پرائز اگر دینا ہے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، عبدالستار ایدھی اور مولانا طارق جمیل کو دیا جائے۔ شیح رشیدنے بھی اقلیت کے حوالے سے قابل اعتراض بات کی، ان سے بھی استعفیٰ لینا چاہیے۔فیاض الحسن چوہان سے پہلے شیح رشیدنے بھی اقلیتی مذہب کے حوالے سے قابل اعتراض بات کی،شیخ رشید سے بھی استعفیٰ لینا چاہیے۔جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے حکومت نے اقدامات نہ کیے تو لانگ مارچ کریں گے اور ڈی چوک پر دھرنا دیں گے۔ملتان پریس کلب میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن