گوجرانوالہ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بے ہوش
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)زہریلا کھانا کھانے کے باعث ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بیہوش ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین مزمل اسکی بیوی طاہرہ بچوں عدیل،ہاشم، مریم، عافیہ، زوحہ اور شمیم کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔وحدت کالونی کے رہائشی محنت کش مزمل اسکی بیوی طاہرہ بچوں عدیل،ہاشم، مریم، عافیہ، زوحہ اور شمیم نے ملکر کھانا کھایا جسے کھانے کے فوری بعد تمام افراد بیہوش ہو گئے۔