• news

بنگلہ دیش کا پاکستانی سکائوٹس کو ویزے جاری کرنے سے انکار

کراچی (صباح نیوز) بنگلہ دیش کی حکومت نے افغانستان کی طرز پر پاکستانی اسکائوٹس کے ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویزے کے لیے گئے ہوئے پاسپورٹ سندھ بوائز اسکاؤٹس کو واپس کر دیئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے افغانستان کی طرز پر پاکستانی اسکاٹس کے ویزے سیکیورٹی اور پولیس کلیئرنس سے مشروط کر دیئے اورکراچی میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش حکومت کی پالیسی کاعذرپیش کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویزے کے لیے گئے ہوئے پاسپورٹ سندھ بوائز اسکاٹس کوواپس کردیے جس کے سبب ڈھاکہ میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل جمبوری پاکستانی اسکاٹس کی نمائندگی کے بغیرہی شروع کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن