کشیدگی کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کیا، پاکستان بھارت مذاکرات کریں : چینی وزیرخارجہ
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ، شنہوا، آئی این پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں چین نے تعمیری کردار کیا پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں چین نے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا دونوں ممالک جلد از جلد تعلقات کو مضبوط بنائیں۔ ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو دوطرفہ تعاون سے فائدہ حاصل ہوگا۔ جبکہ تصادم سے دونوں ممالک کونقصان پہنچے گا۔ دونوں ممالک کو اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ چین امریکہ تعاون نہ صرف ان کے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہو گا