افضل کوہستانی کے قتل کے الزام میں ایک اور شخص گرفتار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور پولیس نے کوہستان ویڈیو سکینڈل منظر عام پر لانے والے شخص افضل کوہستانی کے قتل کے الزام میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر ایبٹ آباد‘ عباس مجید مروت نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوہستان کے ضلع پلاس میں ایک چھاپے کے دوران گرفتاری عمل میں آئی۔ عباس مروت نے بتایا کہ پلاس کے نواحی علاقے سے گرفتار کئے جانے والے شخص کی شناخت معصوم علی کے نام سے ہوئی۔ قبل ازیں اس کے بھتیجے فیض الرحمان کو گرفتار کیا تھا۔