بالاکوٹ میں بھارتی پے لوڈ گرانے کیخلاف ایف آئی آر درج
بالا کوٹ(صباح نیوز) بالاکوٹ میں بھارتی پے لوڈ گرانے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ذرائع کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا جبکہ رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکرواضح کیا گیا۔