• news

پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک دن کا اضافہ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس جاری کیا ہے کہ مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 9 مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گی جبکہ شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی۔ سی اے اے کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق رحیم یار خان‘ سیالکوٹ اور سکھر ایئرپورٹس مزید 24 گھنٹے تک بند رہیں گی۔ دوسری جانب چترال‘ ملتان‘ کراچی‘ فیصل آباد‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن میں 15 مارچ صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن