• news

جنوبی کوریا اور امریکا کی جنگی مشقیں کھلا چیلنج ہیں، شمالی کوریا کی مذمت

پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کو کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ مشقیں جزیرہ نما کوریا میں استحکام اور قیام امن کی کوششوں کو ٹھیس پہنچائیں گی۔ جنوبی کوریا اور امریکاکی حکومتوں نے اپنی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کو بحال کرنے کا فیصلہ گزشتہ اتوار کے روز کیا تھا۔امریکا اور شمالی کوریاکی دوسری ملاقات بے نتیجہ ہونے کے بعد دونوں ممالے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن