چین مذہبی بنیادوں پر لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کا عمل ختم کرے،امریکی مندوب کی تنقید
بیجنگ(نیوز ڈیسک)مذہبی آزادی سے متعلقہ امور کیلئے امریکی مندوب سام براؤن بیک نے چین پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بیجنگ حکومت ملک میں مذہبی بنیادوں پر لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کا عمل ختم کرے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ہانگ کانگ کے ایک دورے کے دوران کیا۔