• news

بریگزٹ سے برطانوی ایکو سسٹم بھی متاثر ہونگے، گرین گروپوں کی تنبیہ

لندن(نیوز ڈیسک)تحفظ ماحول کے لیے سرگرم کئی ماحولیاتی گروپوں نے تنبیہ کی ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے سے برطانوی ماحولیاتی نظاموں یا ایکو سسٹمز پر منفی اثرات پڑیں گے۔ ان گروپوں کے مطابق اس طرح وہ کوششیں بھی متاثر ہوں گی، جن کا مقصد برطانیہ میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانا ہے۔ انہی گروپوں میں سے ایک ماحولیاتی تھنک ٹینک ای سی آئی یو نے پیرس میں بتایا کہ برطانیہ میں اس وقت جن ماحولیاتی ضابطوں پر عمل ہو رہا ہے، ان میں سے اسّی فیصد تک یورپی ضابطے ہیں، جن پر بریگزٹ کے بعد عمل درآمد نہیں ہو سکے گا یا لندن حکومت کو ان کے متبادل تلاش کرنا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن