مغربی پابندیاں،حزب اللہ کی کارکنوں سے چندے کی اپیل
بیروت(نیوزڈیسک)لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ نے مغربی ممالک کی طرف سے عائد کی جانے والے پابندیوں کے بعد اپنے حمایتوں سے چندے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل اس تنظیم کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے گزشتہ روز ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کی۔ چند روز قبل برطانیہ نے بھی امریکا کی طرح اس کے عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔