• news

حوثی باغیوں کا ڈرون مار گرایا، سعودی عسکری اتحاد

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی دفاعی افواج نے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ یمن میں برسر پیکار سعودی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بغیر پائلٹ والا یہ طیارہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرزمین کی طرف بھیجا گیا تھا اور اس کا نشانہ عام شہری تھے۔ ڈرون گرائے جانے کے نتیجے میں چند شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کولیشن افواج کے ترجمان کرنل ترقی المالکی کے مطابق ڈرون کے ملبے کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ وہ ایرانی ساخت کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن