• news

سعودی عرب انسانی حقوق ، کارکنوں کو رہا، خشوگی قتل کیس میں اقوام متحدہ سے تعاون کر ے: ہیومن رائٹس کونسل

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی تمام 28ریاستوں سمیت کل 36 ممالک نے سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک میں قید انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کیا جائے اور صحافی جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل میں یہ پیش رفت گزشتہ روز ہوئی۔ انسانی حقوق کے کارکن الزام عائد کرتے ہیں سعودی عرب میں قید خواتین کارکنان کو جیلوں میں بجلی کے جھٹکے دئیے جاتے ہیں، اور اس کے علاوہ تشدد کے دیگر طریقہ ہائے کار بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے اس پوری پیش رفت پر فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن