بعض لوگ ایران سے عراق کے لیے سمگلنگ کرتے ہیں:صدرحسن روحانی
تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک کی معاشی زبوں حالی کا رونا روتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت اقتصادی اور نفسیاتی بحران سے گذررہا ہے، وہ معیشت کی کشتی کو کنارے لگانے کے لئے سپریم لیڈر کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔صدر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ بعض لوگ ایران سے عراق کیلئے سمگلنگ کرتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا ایرانی درآمدات کے بدلے میں ڈالرکہاں سے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سرحد پر دینار فروخت کرتے ہیں۔ ہمیں ڈالر نہیں ملتے مگر ہم جانتے ہیں کہ سمگلر ڈالر وصول کرتے ہیں۔