صومالی صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ پر حملہ،دس اہلکاروں سمیت 17افرادہلاک
موغادیشو (این این آئی)صومالی دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب واقع چیک پوسٹ پر شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوئوں کے ایک حملے میں سات شہری اوردس فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ،شدت پسند تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ الشباب نے اس بم دھماکے میں دس فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ یہ ایک کار بم حملہ تھا۔ بتایا گیا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ایک ایسی چیک پوسٹ کے قریب کھڑی تھی، جو صدارتی محل کے قریب واقع ہے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔