• news

کراچی میں ہوٹلوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچوں کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کی آمد کے سبب نیشنل سٹیڈیم کے علاوہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع ہوٹلوں کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔ کھلاڑیوں کے ہوٹلوں سے سٹیڈیم تک آمد کے راستوں پر بھی پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔سٹیڈیم اور راستوں کی فضائی نگرانی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس کا خصوصی دستہ ڈیوٹی دیگا۔

ای پیپر-دی نیشن